• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں ساتویں ٹیم کی شمولیت کب ہوگی؟ وسیم خان نے بتادیا

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کا کہنا ہے کہ  جب تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز منافع میں نہیں آئیں گی تب تک ساتویں ٹیم نہیں لائیں گے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے دوران مس مینجمنٹ کا الزام ہم پر اس وقت دیں جب چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض فیصلے ابوظبی حکومت کے ہاتھ میں تھے، ہم نے شروع ہی میں 3 سے 4 شیڈول تیار کیے ہوئے تھے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ برانڈ کیلئے ضروری تھا کہ پی ایس ایل 6 مکمل ہوتا، پی ایس ایل ہونا بہت ضروری تھا۔

انھوں نے کہا کہ آمدنی میں کمی ہوگی لیکن نقصان نہیں ہورہا۔

ایونٹ میں ساتویں ٹیم کی شمولیت سے متعلق وسیم خان نے کہا کہ جب تک یہ فرنچائزز منافع میں نہیں آئیں گی، تب تک ساتویں ٹیم نہیں لائیں گے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا بزنس پلان تبدیل کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے لیے تیار بائیو سیکیور ببل سے متعلق وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں بائیو سیکیور ببل پر عمل ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا کہ ستمبر کے وسط میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی، آسٹریلیا کے ساتھ سیریز فروری اور مارچ میں کروانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین