• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخزانہ کی ایف بی آر اور خزانہ ڈویژن کو ساتھ مل کر مزید پیشرفت کی ہدایت

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت آٹو پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر اور خزانہ ڈویژن کو ساتھ مل کر مزید پیشرفت کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیاربھی شریک ہوئے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی مجوزہ آٹو پالیسی پر رپوٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق آمدنی میں اضافے اور درآمدی متبادل حصوں کی لوکلائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی پالیسی کو اس انداز میں وضع کیا جائے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے سود مند ہو، صارف، صنعت کار اور حکومت تینوں کے اسٹیک کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

تازہ ترین