• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کے نام خط، تعصب برتنے کی شکایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے متعصب رویہ اپنائے جانے کی شکایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سندھ کے ساتھ تعصب برتنے کی شکایت کی ہے۔

خط میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی برسراقتدار آئی ہے، سندھ کےساتھ تعصب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ انصافی کی جا رہی ہے، وفاق نے ہمیں نظر انداز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وفاق کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظرانداز کردیے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ کے ساتھ موجودہ وفاقی حکومت نے ناانصافی کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلاکر آرٹیکل 156 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے خط میں وزیراعظم سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اس کا حق دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں کراچی میں فراہمی آب کے منصوبے ’ کے فور‘ سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا اور کہا لگتا نہیں کہ فور منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے گا۔

سید مراد علی شاہ نے خط میں وزیراعظم کو باور کروایا کہ سندھ کو خیبرپختونخوا سے کم منصوبے دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین