• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرز ویکسین لگوانے سے سات امریکی نوعمر لڑکوں میں دل کی سوزش کی اطلاعات ملی ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فائرز ویکسین لگوانے سے سات امریکی نوعمر لڑکوں میں دل کی سوزش کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی تحقیق کے مطابق امریکا میں مبینہ طور پر سات نوعمر لڑکوں میں فائزر بائیو این ٹیک کووڈ 19 دوا لگوانے کے کچھ ہی دنوں میں سینے کے درد اور دل کی سوزش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس تحقیق سے ایم آر این اے ویکسین اور دل کی کیفیات کے مابین ایک اور ممکنہ ربط ، جو اگرچہ ابھی تک غیر ثابت شدہ اور نایاب ہے، کا اظہار ہوتا ہے جس کی تحقیقات اسرائیل، یورپ اور امریکی حکام کر رہے ہیں۔ معالجہ اطفال میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سات لڑکے، جن کی عمریں 14 سے 19 سال کے درمیان تھیں، فائزر لگنے کے بعد سینے میں تکلیف کے ساتھ اسپتال پہنچ گئے۔ نوعمروں میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں تھا اور کچھ ہی دنوں میں سب کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین