• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں جیل پولیس اور ملازمین کی تنخواہ ڈبل کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنگ نیوز) حکومت پنجاب نے جیل پولیس اور ملازمین کی تنخواہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی، جیل پولیس اور جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ ڈبل ملے گی، اس فیصلے سے جیل پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر ہو جائے گی۔جیل پولیس کی تنخواہ بڑھانے کی سمری محکمہ خزانہ پہنچ گئی، محکمہ خزانہ اگلے چند روز میں سمری کو کلیئر کرے گا، اس فیصلے سے محکمہ خزانہ کو کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

تازہ ترین