راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 12موٹرسائیکلوں تین رکشوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں، تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔تھانہ رتہ امرال کومحمدمنیرنے بتایاکہ اپنے رکشہ میں دونامعلوم افراد کو بٹھایاجنہوں نے کچھ فاصلے پرجاکرپستول نکال لیا اورمجھ سے میراموبائل چھین کرفرار ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کوحضرت گل نے بتایاکہ ڈھوک مٹکیال میں تین نامعلوم افراداسلحہ کی نوک پرمجھ سے 17 ہزارپانچ سوروپے اورطلائی انگوٹھی چھین کرلے گئے،تھانہ پیرودھائی کومحمدشوکت نے بتایاکہ پیرودھائی اڈے کے قریب دونامعلوم افراداسلحہ کی نوک پراس سے سات ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹان کومحبوب احمدنے بتایاکہ ڈبل روڈپردونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک