پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی تحصیل حجرہ شاہ مقیم کے سرکاری اسکول میں مہندی کی تقریب میں ہونے والے ڈانس اور نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اوکاڑہ کی تحصیل حجرہ شاہ مقیم کے سرکاری اسکول میں مہندی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے ایجوکیشن آفیسر اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ہے۔
تقریب 3 جون کو منعقد کی گئی تھی، جس پر پولیس نے دولہا سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔