• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 7 عورتوں سمیت 26 گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس نے ڈانس پارٹی میں چھاپہ مار کر 7 عورتوں سمیت 26 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گڈاپ میں پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے شخص سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں7 خواتین بھی شامل ہیں۔

فارم ہاؤس سے شیشہ، حقہ، تمباکو اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کورونا وائری کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جبکہ فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

لیاری سے منشیات فروش پکڑا گیا

دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں عمر لین شانی چوک کے قریب سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آصف کے قبضے سے11 سو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین