• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور کے بہنوں اور بھانجے کیساتھ گرمیوں کے خوشگوار لمحات

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنی بہنوں فضا خاور، رابعہ خاور اور شرارتی بھانجے کے ساتھ موسمِ گرما کے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہنوں اور ننھے شرارتی بھانجے کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی گئی ہیں۔


نیمل نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمی کے وقت کا جنون۔‘

انہوں نے اپنے بھانجے کے بارے میں لکھا کہ ’زاوی کو جھومتا دیکھنے کے لیے انتظار کریں۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 1.8ملین فالوورز رکھنے والی نیمل خاور کی جانب سے شیئر کی گئی ان نئی تصاویر کو صرف 18 گھنٹوں میں 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

خوبرو نیمل خاور کی فین فالوونگ اداکاری چھوڑنے کے بعد بھی برقرار ہے جبکہ ان کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے۔

نیمل خاور اپنی، بیٹے مصطفیٰ عباسی اور شوہر حمزہ علی عباسی کی تصویریں بھی اکثر اوقات اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین