• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کاشتکار دوست اورعوام دوست ہوگا: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ کاشتکار دوست اور عوام دوست ہوگا، اپوزیشن عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، صنعتی شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہری انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر اپنی شکایتیں درج کرائیں، پاکستان بدل رہاہے، پنجاب بدل رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ویکسینیشن ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، پنجاب میں ویکسینینش کے لیے 770 سینٹرز بنائے گئے ہیں، ویکسینینش کے 770 مراکز کی تعداد ایک ہزار کرنے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاحت کےفروغ سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا۔

تازہ ترین