• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ ماحولیات پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ یومِ ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی صدر کا پیغام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم چینی صدر شی جن پنگ کی ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف کاوشوں کے معترف ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے چینی صدر کے تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔

تازہ ترین