• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوے سچے تو قیمتیں 2018 پر لانے کا اعلان کرے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اگر دعوے میں سچی ہے تو قیمتیں 25 جولائی 2018 پر لانے کا اعلان کرے۔

منصورہ لاہور میں گفتگو کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک مافیاز کے رحم و کرم پر ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، غربت، بے روزگاری میں اضافہ حکومتی نااہلی کاثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کورونا فنڈ کے 1200 ارب روپے کے پیکج کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، آڈیٹر جنرل کا آڈٹ رپورٹ سے انکار کا مطلب پوری دال ہی کالی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوام سے پہلے سے بھی زیادہ جھوٹ بولنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بننے والے بجٹ میں عوام کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے، جھوٹے اشاریوں پر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں اب بند ہونی چاہیے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اگر دعوے میں سچی ہے تو قیمتیں 25 جولائی 2018 پر لانے کا اعلان کرے۔

تازہ ترین