• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ادائیگی پر اعتراض نے بھانڈا پھوڑ دیا، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اعتراض سامنے آیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کو 140 ارب کی ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعداد و شمار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کی غلطی سامنے آنے کے بعد صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔

ن لیگ کے صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟

تازہ ترین