مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر کورونا فنڈز کے 1200 ارب روپے کھانے کا الزام لگادیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے کورونا فنڈ میں 1200 ارب کھالیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پہلے عوام کی روٹی، پھر چینی اور اب کورونا فنڈز سے 1200 ارب روپے بھی کھالیے ہیں۔
ن لیگی ترجمان نے مزیدکہا کہ کورونا فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے حکومت ویکسین نہیں منگواسکی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے آٹا، چینی،ادویات، ایل این جی، رنگ روڈ کی طرح ڈاکا ڈالا ہے۔
مریم اورنگزیب نے آڈیٹرجنرل سے 1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔