• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر آمنے سامنے آگئے


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر اسد عمر آمنے سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق پر صوبے کےساتھ برابری کا سلوک نہ کرنے کا الزام لگایا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ترقیاتی فنڈز دیے جارہے ہیں، پچھلے 4 سال میں سندھ کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور سے سکھر تک وفاق اپنے پیسوں سے موٹر وے بنارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سکھر سے حیدرآباد موٹروے کے لیے کہا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے بنے گا، پوچھتا ہوں کہ سندھ کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟

سید مراد علی شاہ کے اعتراض پر وفاقی وزیر اسد عمر بھی جوابی وار کیے اور کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے لیے رقم خرچ کرے گی، حکومت سندھ کے لیے نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وفاق سے پہلے جو پیسا سندھ گیا، اُس سے سرے محل بنے، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے، لیکن سندھ میں پیسا نہیں لگا ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین