پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو نالائقی کی وجہ سے وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا۔
سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بڑے اسپتال عوام کے مفت علاج کے لیے بنائے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے وفاق فنڈز میں کٹوتی بھی سندھ کی کرتا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پیسے بنانے کے لیے ذاتی ادارے بناتے ہیں، علیمہ خان کی چندہ چوری ریکارڈ پر آچکی ہے۔