• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: حکمران جماعت کی عوامی اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی


گوجرانوالہ میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود ورکرز کنونشن کا انعقاد کردیا۔

سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے بھی گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی ۔

اعجاز چوہدری سمیت کسی نے بھی پروگرام کے دوران ماسک نہیں پہناجبکہ اسٹیج پر بھی کارکنوں کا رش لگ گیا۔

ضلع انتظامیہ نے اس حوالے وضاحت دی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں لی گئی۔

اس سے قبل کنونشن کے منتظم کلیم اللہ نے دعویٰ کیا تھاکہ پروگرام کے دوران کورونا ضوابط (ایس او پیز) کا خیال رکھا جائے گا۔

تازہ ترین