معروف اداکارہ صبا قمر اور اسد صدیقی نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تنازع میں دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
اسد صدیقی اور صبا قمر نے اپنے نئے پراجیکٹ ’تیرے حسن کے نام کے‘ کے سیٹ سے عاصم اظہر کا گانا گاتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا ہے۔
صبا قمر نے عاصم اظہر کے گانے ’سوہنیا‘ گنگناتے ویڈیو شیئر کی جس سے سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس کررہے ہیں کہ اسد صدیقی اور صبا قمر نے اس گانے کے ذریعے اپنے دوست سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔
عاصم اظہر کے اس گانے کے بول بھی دو ناکام عاشقوں سے منسلک کیے جاتے ہیں، اور دونوں فنکاروں نے بھی ہنستے ہنستے یہ گانا عاصم اظہر کے ہی نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔