سابق صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 33 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔