• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی ٹرین حادثے میں اب تک 32 اموات کی تصدیق ہوئی ہے: عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں اب تک 32 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عذرا پیچوہو نے دہڑکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی زخمیوں کے لیے بروقت ایمبولینس اور دیگر انتظامات کیے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ گھوٹکی، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حادثے کا شکار ٹرین میں ابھی بھی زخمی موجود ہیں۔

عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ضروری عملہ جائے حادثہ پر موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین