وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفی دے دیں، یہ بے تُکی بات ہے۔
پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر کیا کرسکتا ہے، وزیر خامیاں اور اس کا حل بتاتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر کی ہدایت پر عمل درآمد کے بعد حادثہ ہوگا تو وہ ذمہ دار بھی ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 35 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔