• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ریلوے اسٹیشن سے ٹرینیں بروقت روانہ ہونے کا اعلان

پاکستان ریلوے حکام نے کہا ہے کہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے کراچی کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کیلئے ٹرینیں بروقت روانہ ہوں گی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ قراقرم سہ پہر 3 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے  لاہور ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک بھی بنا دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایس ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مسافروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین