• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کا پہلا سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی اور ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نےرواں سال کے پہلے سورج گرہن کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 10 جون کا سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پرشروع ہوگا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ 3 بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 3 بج کر 34 منٹ پر یہ اختتام کو پہنچے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کے دوران اس کا ’رِنگ آف فائر‘ دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین