• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوڑ اسٹیشن پر روکی گئی ہزارہ ایکسپریس کا ایک مسافر انتقال کرگیا

دوڑ اسٹیشن پر روکی گئی ہزارہ ایکسپریس کا ایک مسافر انتقال کرگیا۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کراچی سے ڈنگہ جارہا تھا، جس کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، پشاور جانےوالی خیبرمیل کو رانی پور پر روک لیا گیا۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ لاہور جانے والی گرین لائن گمبٹ ریلوے اسٹیشن پرموجود ہے، زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی اور سر سید ایکسپریس کو پنوعاقل میں روکا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرید اور شاہ حسین ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں، رحمان ایکسپریس کو رحیم یار خان اور شاہ حسین ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی جانےوالی عوامی ایکسپریس کو لیاقت پور ریلوےاسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

تازہ ترین