• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے استعفےسے جانیں واپس آجائیں تو میں استعفی دینےکیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی  کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی کا بیان درست تھا، میرے استعفے سے اگر یہ جانیں واپس آجائیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔

گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ڈہرکی ٹرین حادثہ ایک المیہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ان حادثوں کی سزا انسانی جانوں کا نعم البدل ہے؟ سکھر ڈویژن میں ٹریک کمزور ہے، لیکن جہاں حادثہ ہوا یہاں ٹریک بہتر تھا، اب دیکھنا یہ ہے، اس حادثے میں کس کی غلطی ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میرے دور میں پہلے حادثے میں 18 افراد کو سزا دی گئی تھی۔

تازہ ترین