کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی ملاقات سے متعلق اہل خانہ کی جانب سے د ا ئر کردہ آئینی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے سب جیل میٹھا رام ہاسٹل میں زیر حراست سید احمد حسین سلما ن عرف ایس پی جبکہ سینٹرل جیل کراچی میں زیر حرا ست محسن سلیمان عرف محسن بالی اور اسد احمد صدیقی عرف جنید کی اہل خانہ سے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔بدھ کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے تین کارکنان کی ملاقات سے متعلق ثروت فاطمہ ،سلیمان ایوب اور خدیجہ چاندنی کی جانب سے علیحدہ آئینی درخواستوں کی سماعت کی ۔