• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 575 نئے مریضوں کی تشخیص، 20 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12660نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 575 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 5164 ہوچکی ہے۔ آج مزید 743 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 296247 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 4222207 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 325093 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 23682 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22826 گھروں پر، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 776 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 575 نئے کیسز میں سے 361 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 127، ضلع جنوبی 72، ضلع وسطی 64، ملیر 49، کورنگی 25 اور ضلع غربی میں 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع سکھر 24، حیدرآباد 20، سانگھڑ 16، بدین 15، نوشہرو فیروز 13، عمرکوٹ 13، مٹیاری 12، میرپور خاص 12 اور سجاول میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح ٹنڈو محمد خان 11، تھرپارکر 9، ٹھٹھہ 9، دادو 7، گھوٹکی 4، شہید بینظیر آباد 3، شکارپور 3، قمبر، کشمور، خیرپور اور  لاڑکانہ سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین