میانوالی (آئی این پی )میانوالی سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے قیدی محمد ظہوراحمد کو پھانسی دے دی گئی۔ سینٹرل جیل میں تہرے قتل کے قیدی محمد ظہوراحمدکو گزشتہ علی الصبح تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔مجرم کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔ مجرم نے2008 میں رشتے کے تنازع پردوخواتین سمیت تین افراد کوقتل کردیاتھا ۔