• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کی بحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں اسکیم تیار کی جائے، اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے کے معذور افراد خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں ا ن خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کوڈی سی آفس صوابی میں محکمہ سماجی بہبو د کی جانب سے منعقدہ بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور سوشل ویلفیئر آفیسر عالم گیر خان نے معذور افراد کی بحالی سے متعلق سپیکر اسد قیصر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسد قیصر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اپنے فنڈ سے معذور افراد کیلئے خصوصی گرانٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو تلقین کی کہ وہ انتہائی شفاف انداز سے معذور افراد کی خدمت کریں اور ایسا شفاف طریقہ کار اختیار کریں جو اقربا پروری ، سیاست اور شکوک و شبہات سے بالاتر ہو ۔انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کی بحالی سے متعلق اگلے بجٹ میں ایک سکیم تیار کریں انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی اور امداد کے سلسلے میں رفاعی اور فلاحی تنظیموں پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی بھر پور کوشش و خواہش ہے کہ معذور افراد کسی پر بوجھ نہ بنیں بلکہ وہ خود معاشرے کا سہارا بنیں انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کی بحالی سے متعلق تجاویز مرتب کریں انہوں نے کہا کہ عام لوگوں میں محکمہ سماجی بہبود کے کر دار اور محکمے کی جانب سے معذور افراد کو دی جانے والی سہو لتوں سے متعلق ایک آگاہی مہم شروع کریں تاکہ عام لوگوں کو اس بارے میں آگاہی حاصل ہو۔
تازہ ترین