• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین نظام موجود ہے، فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پرکورونا سے بچاؤکیلئے موثر اقدامات یقینی بنارہے ہیں، مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پرکورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پرعمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، تمام ایئرپورٹس، پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اوراسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ دن رات بڑی مستعدی سے کام کر رہا ہے، حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،ماسک کا استعمال کریں اور تمام اہل افراد ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔

تازہ ترین