• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے انتقال کرنے والوں میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیدو شریف تدریسی اسپتال کے کورونا بلاک میں کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

اسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 مریضوں کو داخل کیا گیا، 11 کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

اس وقت اسپتال میں مریضوں کی تعداد کم ہوکر 69 رہ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 166ہوگئی ہے، روزانہ مثبت کیسوں کی تعداد4 فیصد سے کم ہوکر3 فیصد ہوگئی ہے۔

تازہ ترین