وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاکہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔