شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )پولیس کو مخبری کے شبہ میں 9افراد نے کا نسٹیبل کو اغواء کر لیا ۔نواحی گاؤں گھنگ میں پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ کی بناء پر 9افراد نے گاؤں میں رہنے والے کانسٹیبل سرور کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کرلیا بھکھی پولیس نے ملزم عبدالرحمن اور اسکے 8ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔