لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی تحویل کے معاملے پر ماں باپ آپس میں الجھ پڑے۔ دونوں ایک دوسرے سے بچّے چھیننے کی کوشش کرتے رہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں بچّوں کی تحویل کے معاملے پر رابعہ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جس پر احاطہ عدالت میں ماں باپ آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے سے بچے چھیننے کی کوشش کرتے رہے۔
جھگڑے کے دوران دونوں بچے چیخ و پکار کرتے رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فریقین کو احاطہ عدالت سے باہر بھیج دیا۔