• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردنی قیدی 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردنی شہری 44 سالہ عبداللّٰہ ابو جابر دسمبر 2000 میں ایک اسرائیلی بس میں بم نصب کرنے کے الزام میں 20 سال طویل عرصے کی سزا پوری کی ہے۔

بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان 1994 میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد ہزاروں اردنی باشندے اسرائیل میں کام کررہے تھے، ان اردنی شہریوں میں عبداللّٰہ ابو جابر بھی شامل تھے۔

تازہ ترین