• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنائے، ڈاکٹر فیصل

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنائے۔

ڈاکٹر محمد فیصل ملٹن کینز سٹی کونسل میں ملٹن کینز پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں ملٹن کینز سٹی کونسل کے ڈپٹی میئر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملٹن کینز کی ترقی اور خوشحالی میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ 

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ شہر کے مستقبل کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ملٹن کینز نے برطانیہ کے شہروں میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے، شہر کی ترقی اسٹریٹجک وژن، سرمایہ کاری اور منصفانہ و پائیدار ترقی کی بدولت ہے۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید