• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا تبھی ختم ہوگا جب میں وہاں کی زمین پر قدم رکھوں گا، سوامی نتیانندکا دعویٰ

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کا اثر کم ہو رہا ہے، تاہم اب بھی روزانہ تقریباً ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران جنسی استحصال کے کئی کیسوںمیں ملزم اور بھارت سے فرار خودساختہ سَنت سوامی نتیانند نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت سے کورونا انفیکشن کا قہر ختم ہو سکتا ہے، لیکن اس کے لیے انھیں بھارت کی زمین پر اپنا قدم رکھنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نتیانند کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ بھارت میں کورونا تبھی ختم ہوگا جب وہ بھارت کی زمین پر قدم رکھے گا۔

تازہ ترین