• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: وکیل کو چیمبر میں گھس کر قتل کر دیا گیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد چیمبر میںگھس کر سینئر وکیل کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کر دیا ،وکلا رہنماووں سے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے،پولیس کے مطابق جان محمد روڈ کے رہائشی سینئر وکیل ملک عظمت اللہ کاسی گزشتہ شب اپنے چیمبر واقعہ ڈبل روڈ میں کیس کی تیاری کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد چیمبر میں گھسے اور ان پر خنجر کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی واقعہ کی اطلاع پر وکلا ءکی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

تازہ ترین