رواں سال سابق کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اس بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
سوہائے علی ابڑو نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ لی گئیں کچھ حسین تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصویریں مختلف تقاریب کی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لابسٹر ہیں۔‘
سوہائے علی ابڑو کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز ستاروں کی بڑی تعداد بھی محبت بھرے تبصرے کرتی نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے رواں سال مارچ کے مہینے میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔