• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر


کڈنی ہل ریفرنس میں رہنما پیپلزپارٹی سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 23 جون تک مؤخر کردی گئی۔

احتساب عدالت میں کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شریک ملزمان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے شریک ملزمان کی عدم پیشی کے باعث سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 23 جون تک مؤخر کردی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین