رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا لیکن سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔