• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروری اقدامات سے شاٹ فال میں کمی ہوئی ہے، وزارت توانائی

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کا شاٹ فال 593 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کے باعث شاٹ فال میں کمی ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے بجلی کی طلب 22 ہزار 393 میگا واٹ تھی، جبکہ پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تربیلا کا ٹنل 3 بھی فعال ہوگیا ہے جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے، جبکہ صرف ہائی لاسسز والے علاقوں میں ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کے سبب لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین