صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے 13 ڈاکٹروں کا بیک وقت تبادلہ کردیا گیا۔
چارسدہ کے مختلف اضلاع سے 11 ڈاکٹروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسپتال سے تبادلوں کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاجاً او پی ڈیز بند کردیں۔
اسپتال میں او پی ڈیز بند کرنے کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی طور پر 4 میڈیکل آفیسرز کو او پی ڈی میں ڈیوٹی پر لگا دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی کی سہولت دی جا رہی ہے۔