• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے کہا، بجلی مہنگی کرو، وزیراعظم نے منع کردیا، وزیرخزانہ کا انکشاف


وزیرخزانہ شوکت ترین  نے کہا کہ جب آئی ایم ایف نے کہا، بجلی مہنگی کرو، تو وزیراعظم نے منع کردیا۔ آئی ایم ایف کو بتادیا کہ غریب اور تنخواہ دار پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ نہ بجلی مہنگی کرینگے، نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پائیدار شرحِ نمو کے ہدف کے لیے متبادل ذرائع پر عالمی ادارے سے مذاکرات جاری ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ امریکا سے بھی کہا ہے کہ پیسے نہیں، تجارت چاہتے ہیں۔ چین پچاسی ملین نوکریاں آؤٹ سورس کررہا ہے۔ اکنامک زونز بنانے کے لیے چین کو مراعات دینے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اکنامک سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیشت نے ریکوری کرنا شروع کردی ہے، پچھلے سال حکومت نے خود کہا کہ ہماری گروتھ2.1 ہوگی، لارجرا سکیل مینوفیکچرنگ نے9 فیصد گروتھ دکھائی، اس وقت ترسیلات زر26 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ ہمارا سرپلس چل رہا ہے۔

تازہ ترین