• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایسا قانون بنا رہی ہے جس میں بھارت کے ایجنٹ کا نام ہوگا، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ایسا قانون بنا رہی ہے جس میں بھارت کے ایجنٹ کا نام ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل تک کلبھوشن کا نام لینا جرم تھا، کیا اب کلبھوشن کے لیے قانون منظور کروانا ثواب ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج قومی اسمبلی سےکلبھوشن یادیو کیلیے قانون پاس کروایاجا رہا ہے، ایجنڈے پر موجود آئٹم نمبر57 پر موجود قانون سازی کلبھوشن کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ حکومت ایک ایسا قانون لاناچاہتی ہےجس میں بھارتی جاسوس کا نام آئے گا، میں اپنے ووٹروں کے کندھوں پر اس قانون کے پاس ہونے کا الزام نہیں لاد سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم محبت وطن لوگوں سے ووٹ لے کر آئے ہیں یہ قانون پاس نہیں ہونے دیں گے، اجازت نہیں دیں گے کہ مقدس ایوان میں جاسوس کے لیے خصوصی قانون سازی ہو۔

تازہ ترین