پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی میں بھی حقوق حاصل نہیں ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایوان میں بل پڑھنے کاحق نہیں ہے اور نہ ہی بل پر بحث کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں نیشنل اسمبلی میں اپنے ووٹ کے شمار ہونے اور اختلاف کو ریکارڈ پر لانے کا حق بھی نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ قانون سازی میں پارلیمان کا کردار مکمل طور پر مجروح کردیا گیا، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
اُن کاکہنا تھاکہ الیکشن میں دھاندلی، کلبھوشن جادیو کو این آر او دینے کے بلوں کو زبردستی منظور کرایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے بلوں کو بھی زبردستی منظور کرایا گیا۔