• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔

 تحریک میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج کے سیشن کے دوران قواعد و ضوابط اور جمہوری اقدار کو پامال کیا۔

مشترکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو عوام کی نمائندگی کرنے اور بولنے کے حق سے محروم کیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ قانونی بلز جو قائمہ کمیٹیوں کو اب تک نہیں بھیجے گئے، ان کو براہ راست منظور کیا گیا۔

ہمیں قومی اسمبلی میں بھی حقوق حاصل نہیں ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی میں بھی حقوق حاصل نہیں ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایوان میں بل پڑھنے کاحق نہیں ہے اور نہ ہی بل پر بحث کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں نیشنل اسمبلی میں اپنے ووٹ کے شمار ہونے اور اختلاف کو ریکارڈ پر لانے کا حق بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین