• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام مسالک کے علماء سے رابطہ کرینگے، علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان  کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں ایام عزا سے پہلے کراچی میں مر کزی استقبال محرم کا نفر نس کا انعقاد کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار بارگاہ حسینی میں مر کزی کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حید عابدی،شبر رضا، سبط رضا، یعقوب شہباز، شہزاد رضوی،قاسم نقوی، حسن مہدی، ثروت رضوی،نیئر علی،شاہد بادامی و دیگر نے شرکت کی ۔

تازہ ترین