• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریا سے جاں بحق ہونے والا30 سالہ محمد علی قائدآباد ملیر کا رہائشی تھا۔جس میں 2 جون کونیگلیریا کی تصدیق ہوئی ۔ اسے اسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جمعرات کو انتقال کر گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین صحت کے مطابق نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔نیگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین کی مقررہ مقدار کو پورا کرنا ضروری ہے ۔

تازہ ترین