• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیری فارمرز نے دودھ مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا


کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں مزید ااضافے کا عندیہ دے دیا،کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد سکندر ناگوری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارے،بھوسہ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث موجودہ قیمت پر دودھ کی فروخت نہ ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے 30مارچ 2018 میں دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی تھی

،اور چار ماہ بعد قیمت پر نظرثانی کرنا تھی لیکن تاحال قیمت پر نظر ثانی نہیں کی،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ کمشنر کراچی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اہمیت نہیں دی،جبکہ قیمت پر نظر ثانی کے لئے حکومت کے تمام ذمہ داروں کو درخواستیں دی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین